اردو

urdu

ETV Bharat / state

راہل، گجرات کی عدالتوں میں پیش ہوں گے - bjp

کانگریس کے سابق صدر اور رکن پارلیمان راہل گاندھی ہتک عزت کے الگ الگ مقدمات میں سورت اور احمد آباد کی عدالت میں پیش ہوں گے۔

راہل گاندھی

By

Published : Oct 10, 2019, 12:08 AM IST

پارٹی کے ریاستی انچارج راجیو ساتو نے یہ دعوی کیا کہ 'بی جے پی نے گاندھی کو ذہنی طور پر پریشان کرنے کی نیت سے مذکورہ مقدمات درج کرائے ہیں۔'

خیال رہے کہ ریاست میں گاندھی کے خلاف ہتک عزت کے تین مقدمات چل رہے ہیں۔ ان میں سے ایک بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی پرنیش مودی نے سورت میں مقدمہ درج کرایا ہے۔

انہوں نے گاندھی کی طرف سے لوک سبھا الیکشن کے دوران جنوبی بھارت کی ایک ریلی میں 'سبھی مودی چور ہیں' کے بیان دینے کی وجہ سے یہ معاملہ درج کرایا تھا۔ گاندھی کل اسی معاملے میں سورت کی ایک عدالت میں پیش ہوں گے۔

ان کے خلاف احمد آبا دمیں ہتک عزت کے دو مقدمات چل رہے ہیں۔ بی جے پی کے ایک مقامی کاونسلر کرشن ودن بھٹ نے جبل پور میں 23 اپریل کو انتخابی جلسہ کے دوران پارٹی صدر امت شاہ کو قتل کا ملزم بتانے سے متعلق ان کے ایک بیان کے سلسلے میں یہ معاملہ درج کرایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 'شاہ کو ایسے معاملے میں عدالت سے کلن چٹ ملنے کے بعد دیا گیا یہ بیان ہتک عزت ہے۔'

گاندھی 11 اکتوبر کو یہاں ایک عدالت میں اسی معاملے میں پیش ہوں گے۔

اس سے پہلے گذشتہ بارہ جولائی کو وہ یہاں ایک ایسے ہی دیگر معاملے میں عدالت میں پیش ہوئے تھے جو نوٹ بندی کے دوران احمدآباد ضلع کوآپریٹیو بینک میں مبینہ طورپر بڑے پیمانے پر نوٹوں کی تبدیلی کے سلسلے میں بینک کے اس وقت کے ڈائریکٹر اور بی جے پی صدر امت شاہ کے سلسلے میں دئے گئے ان کے بیان اور سوشل میڈیا پوسٹ کے متعلق درج کرایا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details