اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایک اور نیا انکشاف: بینک گارنٹی نہ ہونے کی وجہ رفائل سودا مہنگا پڑا - Bank guarantee

رفائل جنگی طیاروں کے سودے سے متعلق نئی رپورٹ سامنے آئی ہے۔ رفائل معاہدہ مودی حکومت کو یو پی اے کے مقابلے 19 ارب روپے مہنگا پڑا۔

رفائل سودا

By

Published : Mar 6, 2019, 3:26 PM IST

وزارت قانون نے 2015 میں مودی حکومت کو مشورہ دیا تھا کہ فرانس سے بینک گارنٹی ضرور لی جانی چاہئے۔ مگر عین وقت میں بغیر بینک گارنٹی کے ہی دستخط کر دیے گئے۔

رفائل جنگی طیاروں کی ڈیل کے تعلق سے نئی رپورٹ سامنے آئی ہے۔

فرانسیسی کمپنی سے سودا کرنے والی بھارتی ٹیم نے آخری رپورٹ میں یہ بتایا ہے کہ ایک مساوی سودے بازی سے بھارت کا موقف کمزور ہوا۔

معروف صحافی این رام نے دا ہندو میں لکھا ہے کہ بھارتی ٹیم نے سودے کی بینک گارنٹی کا 574 ملین یورو کا اندازہ کیا تھا۔ بینک گارنٹی نہ ملنے سے 36 رفائل طیاروں کی ڈیل جو کہ یو پی اے کے دور حکومت میں شروع ہوئی تھی مودی حکومت کے آنے سے اس سودے بازی کی اندازاً قیمت سے 246.11 ملین یورو مہنگی ہو گئی۔

آئی این ٹی نے اپنی رپورٹ میں یہ بتایا ہے کہ اس نے بینک گارنٹی کی لاگت کا اندازہ 574 ملین یورو کیسے لگایا۔ ایس بی آئی کے ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق 2 مارچ 2016 تک 2 فیصد سالانہ بینک کمیشن ادا کیا گیا۔ بینک گارنٹی کا کل کاروباری تخمینہ کانٹریکٹ ویلیو کا 7.28 فیصد نکل کر آیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details