منگل سے جنتا سنواد وزیراعلی کی رہائش گاہ پر نہیں ہوگا۔
دہلی میں برسراقتدار آنے کے بعد سے وزیراعلی اپنی رہائش گاہ پر جنتا سنواد کا اہتمام کر رہے ہیں۔
کورونا وائرس کی وجہ سے کیجروال کا جنتا دربار ملتوی دیگر وزراء، اراکین اسمبلی کو بھی حکومت نے ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے انتخابی حلقوں اور رہائش گاہوں پر عام لوگوں کے مسائل سننے کے لیے پیر سے جمعہ تک جنتا سنواد کا اہتمام کریں۔
لیکن کورونا وائرس کے انفیکشن سے بچنے کے لیے جنتا سنواد کو اگلے احکامات تک ملتوی کردیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں وزیراعلی کی رہائش گاہ کے باہر نوٹس لگائی گئی، جس میں لکھا ہے کہ اگلے احکامات تک جنتا سنواد نہیں ہوگا۔
وزیر اعلی کی رہائش گاہ کے باہر نوٹس لگائی گئی واضح رہے کہ پیر سے جمعہ کو صبح 9:00 تا 11:00 کے درمیان کیجریوال اپنی رہائش گاہ پر جنتا سنواد میں عام لوگ اپنی فریاد و مسائل لے کر پہنچتے تھے، ان کے مسائل سننے کے لیے تمام محکمہ کے افسران بھی موجود رہتے تھے۔ وزیر اعلی انہیں فورا حکم دیتے تھے لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لیے، وہ خود بھی ان مسائل فالو کرتے تھے۔ تاکہ عام لوگوں کا جنتا سنواد میں آنا کامیاب ہو سکیں۔