اطلاعات کے مطابق دہلی یونیورسٹی میں طلبا کے احتجاج کے دوران اے بی وی پی کے کارکنوں نے احتجاجی طلبا کے ساتھ مارپیٹ کی۔ احتجاجی طلبا نے پولیس پر خاموش تماشائی اور اے بی وی پی کارکنوں کو کھلی چھوٹ دینے کا الزام لگایا ہے۔
اے بی وی پی کارکنوں پر مارپیٹ کا الزام - دہلی یونیورسٹی طلباء اسٹوڈنٹ یونین مار پیٹ
شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف ملک گیر سطح پر احتجاجی مظاہرے جاری ہیں جبکہ دہلی یونیورسٹی طلبا کی جانب سے کل جامعہ ملیہ اسلامیہ میں پولیس داخل ہوکر پولیس کاروائی پر شدید احتجاج کیا جارہا ہے۔
دہلی یونیورسٹی میں احتجاجی طلبا کو اے بی وی پی کارکنوں نے بنایا مارپیٹ کا نشانہ
واضح رہے کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء کے ساتھ ہوئی بربریت کے خلاف گذشتہ شب دہلی یونیورسٹی اور جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طلباء نے پولیس ہیڈکوارٹر کے باہر زبردست احتجاج کیا تھا۔
دہلی یونیورسٹی کے طلبا کے مطابق یونیورسٹی کے طلبا اپنا احتجاج درج کرانے کے لیے آرٹس فیکلٹی میں پرامن احتجاج کر رہے تھے کہ اسی دوران اے بی وی پی طلباء نے احتجاج کر رہے دیگر طلباء کے ساتھ مار پیٹ شروع کر دی جبکہ پولیس موقع پر موجود تھی۔