اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی: احتجاج کے مدنظر پولیس کی سختی، دکانیں بند، کاروبار ٹھپ - داراحکومت دلی کے جنتر منتر

جنتر منتر پر شہریت ترمیمی بل کے خلاف احتجاج کے پیش نظر بھاری تعداد میں پولیس تعینات کر دی گئی ہے۔ مظاہرے کے مقام پر جانے کے راستے بند کردیے گئے ہیں اور آس پاس کی دوکانیں بھی بند کروا دی گئیں۔

Protesters at Jantar Mantar call for scrapping of citizenship Bill, additional forces deployed
احتجاج کے مدنظر پولیس نے دکانیں بند کرادی

By

Published : Dec 13, 2019, 5:15 PM IST

داراحکومت دلی کے جنتر منتر پر شہری ترمیمی بل کے خلاف احتجاج کے مدنظر دہلی پولیس نے سخت حفاظتی انتظامات کیے ہیں۔ اس کے علاوہ جنتر منتر پر دوکانیں بھی بند کرادی گئی ہیں۔

دوکانداروں کی شکایت ہے کہ یہاں بڑے بڑے دھرنے ہوتے ہیں لیکن دوکانیں کبھی بند نہیں ہوتیں مگر ان (مسلمانوں) کے احتجاج کی وجہ سے دوکانیں بند کرادی گئیں۔

احتجاج کے مدنظر پولیس نے دکانیں بند کرادی

پولیس کے افسران وجہ بتانے سے گریز کر رہے ہیں اور صرف یہ کہہ رہے ہیں کہ بھیڑ کی وجہ سے احتیاطی تدابیر کے طور پر یہ حفاظتی اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔

واضح ہو کہ جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی کی دعوت پر یہ مظاہرہ کیا جارہا ہے۔ ان کے مطابق یہ مظاہرہ پُر امن ہے، مگر پولیس کی بھاری موجودگی سے لوگوں میں شکوک و شبہات پیدا ہو رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details