اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظاہرین 'گمراہ' نہیں، غلط معلومات سے متاثر ہیں: مختار عباس نقوی

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہرین کو غلط معلومات دی جا رہی ہے اسی لیے وہ احتجاج کر رہے ہیں اس طرح کی باتیں مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کی۔

مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی
مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی

By

Published : Jan 2, 2020, 5:03 PM IST

مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی سے جب سوال کیا گیا کہ 'کیا لاکھوں لوگ گمراہ ہو سکتے ہیں؟ جس کے جواب میں اقلیتی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ سب گمراہ نہیں ہیں اور نہ ہو سکتے ہیں لیکن غلط معلومات سے متاثر ضرور ہیں۔

مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی، ویڈیو

مختار عباس نقوی نے یہ ضرور مانا کہ سب لوگ گمراہ نہیں، لیکن انہوں نے یہ بھی کہا کہ لوگ غلط معلومات سے متاثر ہے۔

نقوی نے مزید کہا کہ 'جب حکومت نے کہہ دیا کہ شہریت ترمیمی قانون کا اور این آر سی کا کوئی تعلق نہیں تو پھر اس طرح سے مخالفت نہیں ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ متنازع قانون میں مذہبی تعصب کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے ہو رہے ہیں لیکن مرکزی حکومت ان مظاہرین سے بات چیت کے لیے تیار نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details