اردو

urdu

ETV Bharat / state

جامعہ کے طلبا کی حمایت میں سماج کے لوگ

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا کے خلاف ہوئی پولیس کی بے رحمانہ کارروائی کے خلاف احتجاج میں مہذب سماج کے لوگوں نے یہاں پہنچ کر اتحاد کا مظاہرہ کیا۔

جامعہ کے طلبا کی حمایت میں آئے سماج کے لوگ
جامعہ کے طلبا کی حمایت میں آئے سماج کے لوگ

By

Published : Dec 16, 2019, 7:55 PM IST

معروف سماجی کارکن ہرش مندر نے کہا کہ 'طلبا کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ اپنی تحریک پرامن طریقہ سے جاری رکھیں ۔ سی اے اے کے خلاف لڑائی میں ملک بھر کے مہذب سماج کے لوگ آپ کے ساتھ ہیں آپ لوگ خود کو تنہا نہ سمجھیں ۔

ہرش مندر کے علاوہ پرشانت بھوشن، پلاننگ کمیشن کی سابق رکن سیدہ سیدین سمیت مہذب سماج کے 25 معروف شخصیات جامعہ کے ماس کمیونکیشن سنٹر پر جمع ہوکر طلبا کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

سبھی نے پولیس کی کارروائی کی مذمت کی ۔

ہزاروں کی تعداد میں لوگ مولانا محمد علی جوہر مارگ پر مظاہرہ کررہے ہیں جن میں طلبا کے ساتھ ساتھ مقامی لوگ بھی شامل ہیں ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details