اردو

urdu

ETV Bharat / state

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج - موجودہ حکومت

کورونا دور میں عوام کی نوکریاں ختم ہو رہی ہیں،روزگار کے مواقع مسدود ہو رہے ہیں،بےروزگاری عروج پر ہے ایسے میں حکومت بجائے پریشانی کم کرنے کے عوام پر مزید بوجھ ڈال رہی ہے۔

پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی نرخوں کے خلاف احتجاج
پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی نرخوں کے خلاف احتجاج

By

Published : Jun 24, 2020, 8:59 PM IST

روز بروز پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس سے عوام سراپا احتجاج ہے۔

پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی نرخوں کے خلاف احتجاج

پٹرول - ڈیزل کے بڑھتے ہوئے نرخوں کے خلاف بطور احتجاج کانگریس کمیٹی نے نوئیڈا کے نارتھ بلاک کے بشن پورہ مین روڈ پر اپنی شرٹ اتار کر ریلی نکالی۔

کانگریس کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہے اور عوام پریشان ہے ۔عوام سے جینے کا حق بھی چھیننا چاہتی ہے۔

اترپردیش کانگریس کے جنرل سکریٹری چودھری وریندر سنگھ گڈو کی سربراہی میں ، نوئیڈا کے کانگریس کے عہدیداروں نے شہر کے صدر شہاب الدین کی ہدایت پر ڈیزل پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بھرپور انداز میں احتجاج کیا۔

اس پروگرام میں اتر پردیش کانگریس کے جنرل سکریٹری چودھری وریندر سنگھ گڈو ، سٹی صدر شہاب الدین، سابق امیدوار راجندر وانا ، فیرے سنگھ ناگر پی سی سی ، اترپردیش کانگریس ممبر چودھری رام کمار تنور ، پرشوتم ناگر یوتھ کانگریس کے ضلعی صدر ، بلاک صدر اونیش تنور ، پرمود شرما پی سی سی ، سینئر نائب صدر جتیندر سنگھ امباوت ، اشوک شرما پی سی سی ، سینئر رہنما سوویندر آوانا ، رضوان چودھری جنرل سکریٹری موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details