اردو

urdu

ETV Bharat / state

Protest Against Hijab Ban: حجاب پر پابندی کے خلاف دہلی میں پُرامن احتجاج، محمود انور کے خلاف مقدمہ درج

حجاب کے خلاف کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد احتجاجی ریلی شاہین باغ سے ابو الفضل انکلیو تک نکالی گئی تھی جب کہ اس مارچ کے لیے پولیس نے خود منظوری دی تھی جس کے بعد احتجاجی ریلی نکالی گئی لیکن بعد میں میرے خلاف ایف آئی آر بھی درج کردی گئی۔ Protest against hijab ban, case registered against Mahmood Anwar

حجاب پر پابندی کے خلاف دہلی میں احتجاج، محمود انور کے خلاف مقدمہ درج
حجاب پر پابندی کے خلاف دہلی میں احتجاج، محمود انور کے خلاف مقدمہ درج

By

Published : Mar 30, 2022, 1:06 PM IST

کرناٹک ہائی کورٹ کی جانب سے سنائے گئے فیصلہ کے مطابق اسکولز اور کالجز میں حجاب کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی جس کے خلاف اب سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی جا چکی ہے تاہم جب یہ فیصلہ سنایا گیا تھا اس دوران ملک کے مختلف مقامات پر اس فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔ ان میں سے ایک ریلی اوکھلا کے شاہین باغ سے بھی نکلی تھی جس کی قیادت اے آئی ایم آئی ایم سے کونسلر کے ممکنہ امیدوار محمود انور نے کی تھی، ایک عرصہ بعد ان کے خلاف دہلی پولیس نے ایف آئی آر درج کی ہے۔

حجاب پر پابندی کے خلاف دہلی میں احتجاج، محمود انور کے خلاف مقدمہ درج


دراصل محمود انور نے گزشتہ ماہ حجاب معاملے پر ایک احتجاجی مارچ کا اہتمام کیا تھا جس کے لیے باقاعدہ پولیس سے اجازت لی گئی تھی۔ احتجاج بہت پرسکون انداز میں کیا گیا تھا کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی گئی تھی لیکن پولیس نے ڈیڑھ ماہ بعد ان پر کرونا قوانین کی خلاف ورزی اور پولیس کے کام میں دخل اندازی کا الزام لگا کر ایف آئی آر درج کی ہے۔ محمود انور نے نمائندے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ مارچ شاہین باغ سے ابو الفضل انکلیو تک نکالا تھا جس کے لیے پولیس سے بھی منظوری لی گئی تھی جس کے بعد ہی یہ احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:


محمود نے بتایا کہ انہوں نے اپنی درخواست میں ایسی کسی بھی ذمہ داری کا ذکر نہیں کیا تھا کہ وہ اس ہجوم میں موجود تمام لوگوں کو کورونا وائرس کی رہنما ہدایات پر عمل کرائیں گے اور نہ ہی ان سے پولیس نے اس بات کی ذمہ داری لینے کو کہا تھا کہ وہ ان ہدایات پر عمل کریں لیکن اس کے باوجود ان کے خلاف شاہین باغ تھانے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈران انتخابات کے دوران عوام کے درمیان ایک ہجوم کے ساتھ گھومتے ہوئے نظر آتے ہیں وہ نہ تو کووڈ کی رہنما ہدایات پر عمل کرتے ہیں اور نہ ہی سوشل ڈسٹینسنگ، اس کے باوجود ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوتی لیکن میرے خلاف پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کر دی جاتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details