اردو

urdu

ETV Bharat / state

معطل اراکان پارلیمان کا دھرنا جاری

زرعی بل کے خلاف ملک بھر میں احتجاج جاری ہے، پارلیمنٹ احاطے میں حزب اختلاف کے 8 اراکین پارلیمان گزشتہ رات سے ہی دھرنے پر بیٹھے ہیں۔

ذرعی بلوں کے خلاف احتجاج، معطل اراکین پارلیمان کا رات بھر دھرنا
ذرعی بلوں کے خلاف احتجاج، معطل اراکین پارلیمان کا رات بھر دھرنا

By

Published : Sep 22, 2020, 9:18 AM IST

Updated : Sep 22, 2020, 10:01 AM IST

راجیہ سبھا میں ہنگامہ کرنے کے الزام میں معطل کیے گئے ارکان پارلیمان کا رات سےدھرنا واحتجاج جاری ہے۔

راجیہ سبھا میں زرعی بل پر زبردست ہنگامہ ہوا تھا ،ہنگامہ کے دوران دو زرعی بلوں کو صوتی ووٹنگ سے پاس کردیا گیا۔

پیر کو راجیہ سبھا کے چیئرمین نے ہنگامہ کرنے کے الزام میں آٹھ اراکین کو ایک ہفتہ کے لیے معطل کردیا۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اتوار کے روز کارروائی کے دوران ہنگامہ کیا تھا۔ انہوں نے ڈپٹی چیئرمین کے کام میں رکاوٹ ڈالی تھی۔

اس بل کی مخالف میں حزب اختلاف حکومت کے خلاف ایک ہوگئے ہیں، اراکین پارلیمان کا پارلیمنٹ کے باہر احتجاج جاری ہے۔

متحدہ اپوزیشن نے راجیہ سبھا میں زرعی اصلاحات سے متعلق دو بلوں کو منظور کرانے کے معاملے میں آج پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمے کے سامنے دھرنا دیا ۔

معطل اراکان پارلیمان کا دھرنا جاری

دھرنے پر بیٹھنے والوں میں کانگریس ، ترنمول کانگریس ، سماج وادی پارٹی ، ڈی ایم کے، عام آدمی پارٹی ، مارکسی کمیونسٹ پارٹی ، کمیونسٹ پارٹی انڈیا ، آئی یو ایم ایل اور تلنگانہ راشٹر سمیتی کے اراکین شامل تھے۔

ترنمول کانگریس کے ڈیرک او برائن نے کہا کہ ہم سب گاندھی کے مجسمے کے سامنے دھرنا دے رہے ہیں۔ اس موقع پرزیادہ کچھ نہیں کہنا ہے ، پورے ملک کو معلوم ہے کہ ہم یہاں کیوں بیٹھے ہیں ، اس لئے یہان مون دھرنا ہے ۔ یہ ایک غیر معینہ دھرنا ہے اور دیکھتے ہیں کہ یہاں کب تک بیٹھا جاتا ہے۔

سماج وادی پارٹی کے رام گوپال یادو نے کہا کہ حکومت عوام دشمن ہے اور یہ من مانے طریقے سے بل لا رہی ہے اور انہیں من مانے طریقے سے منظور کرا رہی ہے۔ بل کی مخالفت کرنے والے اراکین پارلیمنٹ کو معطل کردیا گیا ۔

Last Updated : Sep 22, 2020, 10:01 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details