اردو

urdu

ETV Bharat / state

JMI VC Meets Hon’ble Education Minister: پروفیسر نجمہ اختر نے دھرمندر پردھان کو جامعہ کی حصولیابیوں سے آگاہ کیا - جامعہ ملیہ اسلامیہ

قیو ایس عالمی رینکنگ کے سی ای او اور فاؤنڈر ننزیو کواک قیریلی نے کانفرنس کے دوران پرزینٹیشن دیا، جامعہ ملیہ اسلامیہ قیو ایس رینکنگس میں مسلسل حصہ لیتا ہے اس لیے شیخ الجامعہ جامعہ ملیہ اسلامیہ نے پرزینٹیشن کے دوران کئی سوالات کیے جن کے اطمینان بخش جوابات انھوں نے دیے۔ JMI VC Meets Hon’ble Education Minister Shri Dharmendra Pradhan

پروفیسر نجمہ اختر
پروفیسر نجمہ اختر

By

Published : Jun 10, 2022, 11:40 AM IST

نئی دہلی:جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اخترنے راشٹرپتی بھون میں منعقدہ دوروزہ ویزیٹر کانفرنس میں شرکت کی اور صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کوند،وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان،وزیر تعلیم برائے مملکت سبھا ش سرکار،سیکریٹری اعلی تعلیم سنجے مورتھی،چیئر مین یوجی سی،چیئر مین اے آئی سی ٹی ای،چیئر پرسن این سی وی ای ٹی، مرکزی یونیورسٹیوں اور دیگر اعلی تعلیمی اداروں کے سربراہوں سے ملاقات کی اور یونیورسٹیوں کی حصولیابیوں سے آگاہ کیا اور تعلیم وتحقیق سے معلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

JMI VC Meets Hon’ble Education Minister Shri Dharmendra Pradhan

اس موقع پر قیو ایس عالمی رینکنگ کے سی ای او اور فاؤنڈر ننزیو کواک قیریلی نے کانفرنس کے دوران پرزینٹیشن دیا، جامعہ ملیہ اسلامیہ قیو ایس رینکنگس میں مسلسل حصہ لیتا ہے اس لیے شیخ الجامعہ جامعہ ملیہ اسلامیہ نے پرزینٹیشن کے دوران کئی سوالات کیے جن کے اطمینان بخش جوابات انھوں نے دیے۔

مزید پڑھیں:
قابل ذکر ہے کہ کل کانفرنس کے افتتاحی اجلاس کے دوران صدر جمہوریہ ہند نے پروفیسر زاہد اشرف شعبہ بایوٹکنالوجی جامعہ ملیہ اسلامیہ کو ’’خون کے تھکے جمنے کے اسرار سے پردہ اٹھانے’’ نامی کتاب سے متعلق گراں قدرتحقیقی خدمت پر سال 2020 کا ویزیٹر ایوارڈ سے نوازا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details