نئی دہلی: کانگریس کی اتر پردیش کی انچارج جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے ریاست میں انتخابی تشدد پر ریاستی حکومت کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ووٹوں کی طاقت والی جمہوریت کے جگہ اترپردیش میں یوگی کا جنگل راج چل رہا ہے اور یہ جمہوریت کے لئے ٹھیک نہیں ہے۔
ووٹ کی طاقت والی جمہوریت پر یوگی کا جنگل راج بھاری : پرینکا
پرینکا گاندھی واڈرا نے ریاست میں انتخابی تشدد پر ریاستی حکومت کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ووٹوں کی طاقت والی جمہوریت کی جگہ اترپردیش میں یوگی کا جنگل راج چل رہا ہے
ووٹ کی طاقت والی جمہوریت پر یوگی کا جنگل راج بھاری : پرینکا
واڈرا نے انتخابی تشدد کی ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ’’لوگوں نے ووٹ دے کر بی ڈی سی منتخت کئے، یوگی جی کے جنگل راج نے انہیں گولی، بم، پتھر، لاٹھی چلا کر انہیں دھمکیاں دیں، ان کا اغوا کیا، خواتین ممبروں کے ساتھ بد سلوکی کی۔
ووٹ کی طاقت والی جمہورت پر یوگی جی کا جنگل راج بھاری ہوگیا ہے۔