اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی: طاق اور جفت کی بنیاد پر شراب کی دوکانیں کھلیں گی - private liquor shops to be open under odd even rule in delhi

آج سے دہلی میں شراب کی پرائیویٹ دوکانیں کھل رہی ہیں۔ یہ دوکانیں طاق اور جفت کی بنیاد پر صبح 9 بجے سے شام 6:30 بجے تک کھلیں گی۔

آڈ-اوین کی بنیاد پر شراب کی دوکانیں کھلیں گی
آڈ-اوین کی بنیاد پر شراب کی دوکانیں کھلیں گی

By

Published : May 23, 2020, 6:29 PM IST

دارالحکومت دہلی میں اب شراب کی پرائویٹ دوکانیں بھی کھلیں گی۔ دہلی حکومت کے اکسائز ڈپارٹمنٹ نے اس سے متعلق ہدایت جاری کی ہے کہ ایل-7 اور ایل-9 کٹیگری والی شراب کی 66 پرائویٹ دکانیں اب کھل جائیں گی اور یہاں پر شراب کی بکری ہو سکے گی۔ حکوت کی جانب سے جاری ہدایت میں ان سبھی 66 دوکانوں کی فہرست دی گئی ہے اور ساتھ ہی ان کے لیے کچھ اہم ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

آڈ-اوین کی بنیاد پر شراب کی دوکانیں کھلیں گی

ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ 23 مئی 2020 سے آڈ اون کی بنیاد پر صبح 9 بجے سے شام 6:30 پرائویٹ دوکانیں کھل سکیں گی۔ اس کے علاوہ اس ہدایت میں کہا گیا ہے کہ ان سبھی دوکانوں کو بھی ہر روز کی بکری کے حساب سے 70 فیصد اسپیشل کورونا فیس سرکار کو دینی ہوگی۔ سبھی دوکانداروں کو دوکان کے سامنے سوشل ڈیسٹنسنگ کی عمل آواری کرنی ہوگی۔

ہدایت میں کہا گیا ہے کہ اگر آنے والے دنوں میں ان میں سے کوئی بھی دوکان کنٹینمنٹ علاقے میں پائی جاتی ہے، تو اسے فورا بند کرا دیا جائے گا۔

آڈ-اوین کی بنیاد پر شراب کی دوکانیں کھلیں گی

خیال رہے کہ چار مئی کو دہلی حکومت نے دہلی میں شراب کی دوکانیں کھولنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس وقت شراب کی محض سرکاری دوکانیں ہی کھولی گئی تھیں۔ پہلے ہی روز دوکانوں پر لوگوں کا حجوم جمع ہو گیا تھا۔ اسی رات حکومت نے شراب پر 70 فیصد اسپیشل کورونا فیص لگا دی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details