ETV Bharat Urdu

اردو

urdu

ETV Bharat / state

پھر شروع ہو رہی ہے' من کی بات' - resumes

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی دوبارہ اقتدار ملنے کے بعد ریڈیو پر اپنا پسندیدہ پروگرام 'من کی بات' دوبارہ 30 جون سے شروع کر رہے ہیں۔

تصویر بشکریہ ٹوئٹر
author img

By

Published : Jun 29, 2019, 8:16 PM IST

لوک سبھا انتخابات میں دوبارہ عوامی تائید حاصل ہونے کے بعد وزیراعظم نریندر مودی اتوار کو پہلی بار ملک کے عوام سے ریڈیو پر ’من کی بات‘ کریں گے۔

مودی نے 2014 میں وزیراعظم بننے کے بعد ملک کے عوام کے ساتھ باقاعدہ بات چیت کی روایت شروع کرتے ہوئے ہر ماہ کے آخری اتوار کو ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ شروع کیا تھا۔

اس کے ذریعہ وہ مختلف امور پر لوگوں کو اپنے نظریات سے متعارف کراتے تھے اور ان کے مشوروں پر بھی بات کرتے تھے۔

لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر گزشتہ فروری میں انہوں نے اس سلسلے کو منقطع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ پہلی مدت کار کے دوران انہوں نے 53 مرتبہ ’من کی بات‘ پروگرام کیا تھا۔
وزیراعظم نے اس وقت کہا تھا کہ جمہوریت کی صحت مند روایت نبھاتے ہوئے وہ ابھی اس پروگرام کو بند کررہے ہیں لیکن مئی میں انتخابات ہونے کے بعد وہ اسے دوبارہ شروع کریں گے۔

اس پروگرام کی نشریات صبح گیارہ بجے ریڈیو اور دوردرشن کے سبھی چینلوں پر کی جاتی ہیں۔

بعد میں اسے علاقائی زبانوں میں بھی نشر کیا جاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details