وزیراعظم نریندر مودی نے کورونا ویکسین کی تیاری کی پیش رفت کا جائزہ لینے کےلیے تین شہروں پر مشتمل اپنے دورہ کا آج صبح نئی دہلی سے آغاز کیا۔
وزیراعظم نے 3 شہروں کا دورہ کرکے کوویڈ ویکسین کی تیاریوں کا لیا جائزہ سب سے پہلے وہ گجرات کے احمدآباد شہر پہنچے جہاں انہوں نے زائڈس بائیوٹیک پارک کا دورہ کیا اور سائنس دانوں سے کمپنی کی جانب سے تیار کی جارہی ویکسین زائکوو۔ڈی کی پیشرفت پر بات کی اور ان کے تجربات سے واقفیت حاصل کی۔ جس کے بعد احمدآباد سے نریندر مودی حیدرآباد کےلیے روانہ ہوگئے۔
وزیراعظم نے 3 شہروں کا دورہ کرکے کوویڈ ویکسین کی تیاریوں کا لیا جائزہ آج سہ پہر وزیراعظم نریندر مودی حیدرآباد پہنچے جہاں انہوں نے بھارت بائیوٹیک کا معائنہ کیا۔ مودی نے بھارت بائیوٹیک میں کوویڈ۔19 کی ویکسین کی تیاری کے اقدامات کا جائزہ لیا۔
وزیراعظم نے 3 شہروں کا دورہ کرکے کوویڈ ویکسین کی تیاریوں کا لیا جائزہ جینوم ویالی میں واقع کمپنی میں انہوں نے سائنس دانوں سے بات چیت کی اور ان کے تجربات سے واقف حاصل کی۔
انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے اشتراک سے بھارت کی جانب سے کورونا وائرس کےلیے دیسی ساختہ ویکسین تیار کی جارہی ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں کمپنی کی جانب سے ویکسین کے طبی تجربات کا تیسرا مرحلہ جاری ہے، جسے کافی اہمیت دی جارہی ہے۔
وزیراعظم نے 3 شہروں کا دورہ کرکے کوویڈ ویکسین کی تیاریوں کا لیا جائزہ وزیراعظم نے سائنس دانوں سے ویکسین سے متعلق کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا اور پھر پونے کےلیے روانہ ہوئے۔
پونے پہنچنے کے بعد وزیراعظم نے سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کا معائنہ کیا۔ ویکسین کی تیاری کےلیے برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی نے پونے کے سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے یہاں بھی انسٹی ٹیوٹ کے ذمہ داروں اور سائنس دانوں سے تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم نے 3 شہروں کا دورہ کرکے کوویڈ ویکسین کی تیاریوں کا لیا جائزہ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ملک کے تین شہروں کا دورہ کرکے ویکسین کے فروغ اور مینوفیکچرنگ کے عمل کا ذاتی طور پر جائزہ لیا۔ انہوں نے احمدآباد میں زائیڈس بایوٹیک پارک، حیدرآباد میں بھارت بایوٹیک اور پونے میں سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کا دورہ کیا جہاں وزیراعظم نے سائنس دانوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور تیاریوں کے تناظر میں راست معلومات حاصل کی۔