اردو

urdu

ETV Bharat / state

مین ورسس وائلڈ کے پروگرام میں مودی نظر آئے

ریاست اتراکھنڈ کے جم کاربیٹ نیشنل پارک کے جنگلوں میں فلمایا گیا ڈسکوری چینل کا خاص پروگرام 'مین ورسس وائلڈ ویتھ بیئر گرلس اینڈ پرائم منسٹر نریندر مودی' کل رات کو نشر ہو گیا۔

مین ورسس وائلڈ کے پروگرام میں مودی نظر آئے

By

Published : Aug 13, 2019, 11:01 PM IST

Updated : Sep 26, 2019, 10:20 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی اور بیئر گرلس دونوں اتراکھنڈ کے جم کاربیٹ کے جنگلوں میں ٹھنڈ اور بارش کی مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے نظر آئے۔
گرلس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی بے حد پر جوش اور باہمت شخص ہیں۔
پروگرام کے دوران گرلس نے مودی سے کہا کہ آپ بھارت کی سب سے اہم ترین شخصیت ہیں اور میرا کام آپ کو زندہ رکھنا ہے۔
پروگرام میں مودی نے کہا کہ لوگوں کے خواب پورے کرنے سے خوشی ملتی ہے۔ میری پوری توجہ ترقی پر ہے۔
ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ 'مجھے کرسی کا نشہ کبھی نہیں تھا۔'
واضح رہے کہ گرلس کے پروگرام میں پہلے بھی عظیم شخصیت بطور مہمان حصہ لے چکی ہیں۔ اس سے پہلے گرلس امریکہ کے صدر براک اوبامہ کے ساتھ پروگرام کر چکے ہیں۔

Last Updated : Sep 26, 2019, 10:20 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details