اردو

urdu

ETV Bharat / state

وزیراعظم کی جیٹلی کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت - وزیراعظم نریندر مودی

وزیراعظم نریندرمودی نے سابق مرکزی وزیر آنجہانی ارون جیٹلی کی رہائش گاہ پر جاکر خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے سوگوار اہل خانہ کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیراعظم کی جیٹلی کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

By

Published : Aug 27, 2019, 1:20 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 11:12 AM IST

مسٹر مودی نے مسٹر جیٹلی کے کیلش کالونی میں واقع گھر پر پہنچ کر پہلے آنجہانی لیڈر کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے بعد وزیراعظم نے مسٹر جیٹلی کی اہلیہ،بیٹے اور بیٹی سے مل کر اس دکھ کی گھڑی میں گہری تعزیت کا اظہار کیا۔

مسٹر جیٹلی کا ہفتے کو طویل علالت کے بعد دہلی کے ایمس اسپتال میں انتقال ہوگیاتھا۔مسٹر جیٹلی کے انتقال کے وقت مسٹر مودی تین ملکوں کے غیر ملکی دورے کےتحت سعودی عرب میں تھے اور ان کے خاندان سے ٹیلی فون پر بات چیت کر کے اپنا اظہار تعزیت کیا تھا۔آنجہانی لیڈر کے خاندان نے وزیراعظم سے اپنے سفر کو جاری رکھنے کی اپیل کی تھی اور مسٹر مودی سابق مرکزی وزیر کی آخری رسومات میں شامل نہیں ہوسکے تھے۔

مسٹر مودی تین ملکوں کے اپنے دورے کوپورا کرکے پیر کی نیم شب دہلی واپس لوٹے ہیں۔مسٹر مودی نے بہرین کے سفر کے دوران ہندوستانی برادری سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر جیٹلی کو یاد کرکے کہا تھا،’’میرادوست ارون چلا گیا۔‘‘

وزیراعظم کے مسٹر جیٹلی کی رہائش گاہ پر جانےسے پہلے بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ وہاں گئے اور مسٹرجیٹلی کے اہل خانہ سے ملاقات کرکے اظہار تعزیت کیا۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 11:12 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details