صدر رام ناتھ کووند نے کہا کہ 'عیدالفطر کا تہوار آپسی بھائی چارے اور شفقت کے جذبے کو مضبوط کرتا ہے۔'
صدر اور نائب صدر نے عیدالفطر کی مبارکباد دی - ایم وینکیا نائیڈو
ملک کے صدر رام ناتھ کووند اور نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے عیدالفطر کے موقع پر ملک کے شہریوں کو مبارکباد پیش کی۔
kovind
انہوں نے کہا کہ 'عیدالفطر کے مقدس تہوار کے موقع پر میں ملک کے تمام شہریوں اور ہمارے مسلم بھائی بہنوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، جو ملک اور بیرون ممالک میں ہیں۔'
نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے بھی عیدالفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ 'رمضان کے مقدس مہینے کی عبادت کا تحفہ عید ہے اور یہ انتہائی عقیدت و احترام اور بھائی چارے کے ساتھ منایا جاتا ہے۔'