آرٹیکل 370کو ختم کرنے والے بل کو صدر جمہوریہ کووند نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے ذریعہ منظور شدہ بلوں پر آج دستخط کردئے، اس کے ساتھ ہی یہ قانون مؤثر ہوگیا اور جموں و کشمیر کا خصوصی درجہ ختم ہوگیا۔
صدر جمہوریہ کے دستخط کے ساتھ آرٹیکل 370 ختم - بل کو صدر جمہوریہ کی منظوری
صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے آج جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے سے متعلق آرٹیکل 370کے التزامات کو ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
فائل فوٹو
واضح رہے کہ پیر کو راجیہ سبھا میں پاس ہونے کے بعد متعلقہ بل منگل کو لوک سبھا میں بھی منظور ہوگیا۔
اس کے بعد مرکزی حکومت نے منظوری کےلئے اسے صدر جمہوریہ کے پاس بھیجا تھا۔