راشٹرپتی بھون کی جانب سے جاری ریلیز کے مطابق مسٹر کووند کو آج دوپہر بعد آرمی کے ریسرچ اینڈ ریفرل اسپتال سے ایمس شفٹ کردیا گیا جہاں ماہر ڈاکٹر ان کی صحت کی نگرانی کررہے ہیں۔
صدر کو ایمس میں منتقل کیا گیا، منگل کو ہوسکتی ہے بائی پاس - صدر رام ناتھ کووند
صدر رام ناتھ کووند کو سنیچر کی دوپہر بعد آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں منتقل کردیا گیا جہاں 30 مارچ کو ان کی بائی پاس کی جائے گی۔
صدر کو ایمس میں منتقل کیا گیا، منگل کو ہوسکتی ہے بائی پاس
ریلیز کے مطابق سبھی ضروری جانچ کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں بائی پاس سرجری کی صلاح دی ہے۔ ایسا امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ 30 مارچ کو صدر کی بائی پاس سرجری ہوسکتی ہے۔
ریلیز کے مطابق صدر کی حالت مستحکم ہے اور وہ ایمس کے ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔ مسٹر کووند کو کل سینے میں جکڑن کی شکایت کے بعد فوج کے ریسرچ اینڈ ریفرل اسپتال لے جایا گیا تھا۔