ذرائع کے مطابق ارون جیٹلی کی حالت 'نازک' ہے اور وہ نو اگست سے ہی ایمس کے آئی سی یو میں داخل ہیں۔ ایمس کے ذرائع نے بتایا کہ صدر رام ناتھ کووند کے ساتھ مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن اور صحت کے وزیر مملکت اشونی چوبے بھی موجود تھے۔
جیٹلی کی صحت کے سلسلے میں ایمس سے نو اگست کو ایک بیان جاری کیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے ایمس کی جانب سے جیٹلی کی صحت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جیٹلی کے پھیپھڑوں میں پانی جمع ہوجانے سے انہیں سانس لینے میں تکلیف ہو رہی ہے اس لیے انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔