سپریم کورٹ نے منگل کے روز سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کے 10 اور 12 ویں کے باقی بچے امتحان منسوخ کرنے اور داخلی اندازے کی بنیاد پر ریزلٹ جاری کرنے سے متعلق عرضی کی سماعت 25 جون تک ملتوی کردی۔
جسٹس اے ایم کھانولکر، جسٹس دنیش مہیشوری اور جسٹس سنجیو کھنہ کی بنچ نے انسانی وسائل کی وزارت اور سی بی ایس ای کی جانب سے پیش سالیسیٹر جنرل تشار مہتہ کی درخواست پر سماعت جمعرات دوپہر دو بجے تک کے لئے ملتوی کردی۔