گزشتہ دو روز سے غازی آباد کی آلودگی کی سطح ڈارک ریڈ زون تک پہنچ چکی ہے۔
فضائی آلودگی میں اضافہ، دیکھیں ویڈیو منگل کی بہ نسبت بدھ کے روز غازی آباد میں آلودگی کی سطح میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔
بدھ کے روز غازی آباد میں آلودگی کی سطح 471 اے کیو آئی درج کی گئی، غازی آباد کے وسندھرا علاقے میں سب سے زیادہ آلودگی درج کی گئی، جو کہ 478 اے کیو آئی ہے۔
فضا میں آلودگی کا سب سے زیادہ اثر بچوں اور بزرگوں پر پڑ رہا ہے۔ صبح کے وقت میں آلودگی کی سطح سب سے زیادہ ہوتی ہے۔ ایسے میں اسکول جا رہے بچوں پر سب سے زیادہ اثر ہوتا ہے۔ بزرگوں میں بھی آلودگی کے سبب صحت سے متعلق پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اسکولی بچوں سے ای ٹی وی بھارت نے بات کی تو ان کا کہنا تھا کہ فضائی آلودگی کے سبب انہیں سانس لینے میں دوشواری ہوتی ہے اور آنکھوں میں جلن ہوتی ہے۔
وہیں ایک طالب علم کا کہنا تھا کہ فضائی آلودگی کے سبب اسے دوا ساتھ میں لے جانا پڑتا ہے۔
گزشتہ دو روز کی بات کریں تو غازی آباد دہلی این سی آر میں فضائی آلودگی کے معاملے میں سر فہرست ہے۔
دہلی۔456
نوئیڈا۔469
گریٹر نوئیڈا۔462
گروگرام۔448
غازی آباد۔ 472