اردو

urdu

ETV Bharat / state

سماجی کارکنان کی محنت نے چاندنی محل کو کھلوایا

چاندنی محل کو ڈی کنٹینمینٹ زون کرانے میں اہم کردار سماجی کارکنوں نے ادا کیا جنہوں نے ڈی ایم اور دیگر اعلیٰ افسران سے بات چیت کی لیکن مقامی ایم ایل اے کامیابی کا سہرا اپنے سر باندھنا چاہتے ہیں۔

سماجی کارکنان کی محنت نے چاندنی محل کو کھلوایا
سماجی کارکنان کی محنت نے چاندنی محل کو کھلوایا

By

Published : Jun 7, 2020, 10:04 PM IST

دارالحکومت دہلی کے سینٹرل زون میں گزشتہ 57 روز سے جاری کنٹینمینٹ زون کو اب ڈی کنٹینمنٹ زون میں تبدیل کر دیا گیا ہے، لیکن اس پورے معاملے پر سیاست گرما گئی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

مقامی ایم ایل اے اس کامیابی کا سہرا اپنے سر باندھ ر ہے ہیں، جبکہ دیگر لوگوں کے مطابق شعیب اقبال نے اس پورے معاملے میں کچھ کیا ہی نہیں ہے۔

اسی سے متعلق ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے اس شخص سے بات کی جس نے ڈی کنٹین کرانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

شاہد گنگوہی نے بتایا کہ وہ شروع سے ہی ڈی ایم اور دیگر اعلیٰ افسران سے بات چیت کرنے میں اور انہیں اس بات کے لیے راضی کرنے میں کافی محنت کرنی پڑی۔

وہیں اجمیری گیٹ وارڈ کے میونسپل کاؤنسلر راکیش کمار نے بھی اس بات کا ذکر کیا ہے کہ چاندنی محل کنٹینمینٹ زون کو ڈی کنٹین بنانے میں مقامی سماجی کارکنان نے اہم کردار ادا کیا۔

لیکن جو ایم ایل اے گذشتہ دو ماہ گھر سے باہر ہی نہیں نکلا وہ اس کامیابی کو اپنی کامیابی بتا رہا ہے۔

راکیش کمار نے کہا کہ شعیب اقبال کو شرم آنی چاہیے کہ وہ کریڈٹ لینے کے لیے خود آگے آگئے جبکہ اس کامیابی میں انہوں نے کچھ بھی نہیں کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details