مسٹر شریواستو نے ہفتہ کو دہلی تشدد کے پیش نظر امن وہار واقع مہاراجہ اگرسین کالج میں شمالی رینج کے پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے ان سے بے خوف، منصفانہ، فوری طور پر اور پیشہ ور طریقہ سے اپنی ڈیوٹی کو نبھانے کی اپیل کی۔ حکام کے ساتھ اس پروگرام میں خصوصی کمشنر، شمالی ( امن و قانون) ستیش گولچا، شمالی رینج کے جوائنٹ کمشنر آف پولس منیش کمار اگروال، شمالی رینج کے سبھی ڈپٹی کمشنر پولیس اور ایڈیشنل ڈپٹی پولس کمشنروں کے علاوہ مختلف درجے کے 750 پولیس افسر بھی موجود تھے ۔
پولیس اہلکار بغیر کسی امتیاز کے کام کریں: سریواستو - پولیس اہلکار
دہلی پولیس کمشنر ایس این سریواستو نے پولیس اہلکاروں کو بے خوف ہوکر پیشہ ور طریقہ اور بغیر کسی امتیاز کے اپنی ڈیوٹی نبھانے کا مشورہ دیا ہے ۔
سریواستو
انہوں نے حالات کو دیکھتے ہوئے بغیر سینئر افسران کی ہدایات کے فیصلہ کرنے کی حوصلہ افزائی کی۔ اس کے ساتھ ہی ان کے ماتحت افسران کے ساتھ بہتر تال میل بنانے کا بھی مشورہ دیا۔
پولیس کمشنر نے کہا کہ عام شہریوں میں سیکورٹی کا احساس پیدا کرنا اور مدد کرنے والا رویہ اپنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم سے نمٹنے پر بھی خصوصی زور دیا۔