اردو

urdu

ETV Bharat / state

ریستوراں پر پولیس کا چھاپہ، منیجر گرفتار - Police raid restaurant

ایس پی سٹی غازی آباد ابھیشیک ورما کو اطلاع ملی کہ کوشمبی کے ایک مال میں واقع نو رولس ریستوراں اور بار میں بڑی تعداد میں نوجوان لڑکے لڑکیاں جمع ہیں اور شراب و حقہ پی رہے ہیں۔

ریستوراں پر پولیس کا چھاپہ، منیجر گرفتار
ریستوراں پر پولیس کا چھاپہ، منیجر گرفتار

By

Published : Sep 12, 2020, 2:24 PM IST

ریاست اتر پردیش کے شہر غازی آباد کے کوشمبی کے ایک مال میں نو رولس ریستوراں اینڈ بار پر پولیس اور انتظامیہ نے دیر رات مشترکہ چھاپہ مار کر غیر قانونی طریقے سے شراب نوشی اور حقہ پینے کی پاداش میں منیجر سمیت 50 نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار کیے گئے نوجوان، مرد، خواتین اور عملہ پر کووڈ ایکٹ، وبائی مرض ایکٹ اور دیگر دفعات میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ایس پی سٹی ابھیشیک ورما کو اطلاع ملی کہ وشمبی کے ایک مال میں واقع نو رولس ریستوراں اور بار میں بڑی تعداد میں نوجوان لڑکے لڑکیاں جمع ہیں اور شراب و حقہ پی رہے ہیں۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سٹی شیلندر سنگھ اور ابھیشیک ورما نے پولیس ٹیم کے ہمراہ رات کو ہی ریستوراں میں چھاپہ مارا۔

ریستوراں پر پولیس کا چھاپہ، منیجر گرفتار

ریستوراں میں دھواں ہی دھواں پھیلا ہوا تھا۔ نوجوان مرد اور خواتین شراب پی رہے تھے۔ وہاں سماجی فاصلے کی خلاف ورزی ہو رہی تھی۔ پولیس نے ریستوراں میں موجود آپریٹر، منیجر، عملہ، 15 لڑکیوں سمیت مجموعی طور پر 50 افراد کو حراست میں لے لیا۔

ریستوراں پر پولیس کا چھاپہ، منیجر گرفتار
ابھیشیک ورما نے بتایا ہے کہ 'ریستوراں میں غیر قانونی طور پر شراب پیش کی جارہی تھی۔ پابندی کے باوجود حقہ کا استعمال ہو رہا تھا۔ کووڈ ۔19 قوانین کی خلاف ورزی کی جارہی تھی۔ انہوں نے کہا ہے کہ 'ریستوراں کا لائسنس منسوخ کیا جارہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details