خوشیوں کے تہوار دیوالی میں سب ایک دوسرے کو مٹھائی کھلاکر یا گفٹس دیکر مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔
دیوالی کے موقع پر دہلی پولیس ہر سال کی طرح اس سال بھی ساوتھ دہلی کے ڈی سی پی اتل ٹھاکر اور اے سی پی نے تھانے جاکر تمام پولیس اہلکاروں کو مٹھائی دیکر دیوالی کی خوشیاں منائی۔اور ان کی ہمت افزائی کی۔
پولیس افسروں نے بتایا کہ مٹھائی تقسیم کرنے سے پولیس اہلکاروں کی خود اعتمادی بڑھتی ہے۔جس سے وہ کام کو لیکر فکر مند ہوتے ہیں۔ اور محنت سے اپنے کام کو انجام دیتے ہیں۔
پولیس افسروں کے اس طریقے سے دیوالی منانے پر خوب سراہنا ہوئی۔ کانسٹیبل سے لیکر اے ایس آئی،ایس آئی، ایس ایچ او اور ڈی سی پی نے ایک دوسرے کو دیوالی کی مبارک باد پیش کی۔