شاہ نے اس موقع پر پولیس اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے فرض کی قربان گاہ پر اپنی جان کی قربانی دینے والے شہداء اور ان کے اہل خانہ کے تئیں پوری قوم کی جانب سے شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کے بے لوث جذبہ ملک کی خدمت کرنے کی وجہ سے ہی ملک بغیر کسی رکاوٹ کے ترقی کی راہ پر آگے بڑھ رہا ہے۔
پولیس کے جوان سرحدوں کی حفاظت سے لے کر داخلی سلامتی کے محاذ پر نکسلیوں اور عسکریت پسندوں کے ساتھ لوہا لے رہے ہیں۔ جموں و کشمیر میں وہ دہشت گردوں کے دانت کھٹے کر رہے ہیں۔
انسانی اسمگلنگ، منشیات اور جعلی کرنسی کی اسمگلنگ روکنے کا کام بھی پولیس کر رہی ہے۔ اب تک 34844 پولیس اہلکاروں نے اپنے فرائض کی ادائیگی کرتے ہوئے اپنی جانوں کی قربانی پیش کی اور اس فہرست میں آج 292 شهیدوں کے نام اور شامل ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں ابھی ایک لاکھ کی آبادی پر 144 پولیس اہلکار ہیں جس کی وجہ سے پولیس اہلکاروں پر دباؤ ہے اور انہیں طویل ڈیوٹی کرنا پڑتی ہے۔ حکومت ان کے اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے مسلسل کوشش کر رہی ہے۔