دارالحکومت میں کورونا کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کے لئے ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کروائے جارہے ہیں۔ اس کے لئے دہلی پولیس لوگوں کو آگاہ کررہی ہے۔ تاکہ لوگ اپنے قریب ترین صحت مرکز میں کورونا ٹیسٹ کروائیں۔
دہلی پولیس کی جانب سے دہلی کے مختلف علاقوں میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اعلان کیا جارہا ہے۔
جنوبی دہلی کے مختلف علاقوں میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعہ یہ اعلان کیا جارہا ہے کہ آپ ماسک پہن کر ہی باہر نکلیں، ساتھ ہی سینیٹائزر استعمال کریں اور سماجی دوری پر عمل کریں۔ نیز اگر کسی شخص کو کھانسی، نزلہ ، بخار یا کورونا کی علامات ہیں تو وہ فوراً اپنے قریبی صحت مرکز میں جاکر جانچ کرائیں، جو بالکل مفت ہے۔