اردو

urdu

ETV Bharat / state

چوروں کا گروہ گرفتار

غازی آباد میں پولیس نے کوڈا تھانے علاقے سے موٹر سائیکل چوری کرنے والے پانچ بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے۔

چوروں کا گروہ گرفتار

By

Published : Nov 8, 2019, 5:23 PM IST

دارالحکومت دہلی سے متصل غازی آباد میں پولیس نے موٹر سائیکل چوری کرنے والے پانچ بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے۔

چیکنگ کے دوران بدمعاشوں کو 16 موٹر سائیکلز، دو اسکوٹی سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔سبھی بدمعاش دہلی کے غازی پور کے رہنے والے ہیں۔ جن کے نام شہنواز، آصف، ریحان، سشیل اور وشال ہیں۔

شہر ایس پی منیش مشرا کے مطابق بدمعاشوں نے دہلی، این سی آر سمیت کئی شہروں میں موٹر سائیکلز چوری کی ہے۔

گروہ کے ممبران رات میں گھروں کے باہر کھڑی موٹر سائیکل کو نشانا بناتے تھے۔ چوری کی گئی گاڑیوں کے پلیٹ نمبر، انجن نمبر بدل کر نیا فرضی نمبر اور فرضی کاغذات تیار کرکے فروخت کیا کرتے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details