اردو

urdu

ETV Bharat / state

وزیراعظم آج نیشنل میٹرولوجی کنکلیو کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے

اس کنکلیو کا انعقاد کونسل آف سائنسی اینڈ انڈسٹریل ریسرچ - نیشنل فزیکل لیبارٹری (CSIR-NPL) نئی دہلی کے زیر اہتمام کیا گیا ہے۔

By

Published : Jan 4, 2021, 8:04 AM IST

modi
modi

وزیر اعظم نریندر مودی آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے نیشنل میٹرولوجی کنکلیو کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ اس کانفرنس کا موضوع ہے 'ملک کی جامع نشو نما کے لئے میٹرولوجی کا استعمال'۔

اس کنکلیو کا انعقاد کونسل آف سائنسی اینڈ انڈسٹریل ریسرچ - نیشنل فزیکل لیبارٹری (CSIR-NPL) نئی دہلی کے زیر اہتمام کیا گیا ہے۔ سی ایس آئی آر- این پی ایل کو آج 74 سال مکمل ہو چکے ہیں۔

وزیراعظم نے افتتاحی اجلاس سے قبل ٹوئٹر پر ایک پوسٹ بھی شیئر کیا۔ جس میں انہوں نے لکھا '4 جنوری کی صبح 11 بجے قومی میٹرولوجی کنکلیو کا افتتاح کیا جائے گا۔ اس دوران نیشنل اٹامک ٹائم اسکیل اور بھارتیہ نردیشک درویہ قوم کے لئے وقف ہوں گے۔ اس دوران نیشنل انوائیرنمینٹ اسٹینڈرڈس لیبارٹری کا سنگ بنیاد بھی رکھا جائے گا۔

ٹویٹ

ایک نجی خبر رساں ادارے کے مطابق نیشل اٹامک ٹائم اسکیل 2.8 نینو سیکنڈ کی درستگی کے ساتھ بھارت کا معیاری وقت تیار کرتا ہے۔ وہیں بھارتیہ نردشک درویہ معیار کی یقین دہانی کے لیے لیبارٹریوں کی جانچ وغیرہ کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے
غازی آباد اپڈیٹ: شمشان گھاٹ میں چھت گرنے سے 25 افراد ہلاک

وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے میں یہ کہا گیا ہے کہ اس موقع پر مرکزی وزیر سائنس و ٹکنالوجی، ارتھ سائنس، ڈاکٹر ہرش وردھن بھی موجود ہوں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details