اردو

urdu

ETV Bharat / state

رام مندر بھومی پوجا: جمہوریت کا سیاہ دن

سی پی آئی نے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کےلیے بابری مسجد کی اراضی پر بھومی پوجا کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کا اقدام بابری مسجد کے انہدام کو جائز قرار دینے کی ایک مذموم کوشش ہے۔

PM Modi shouldn't equate Ram Mandir with struggle for independence: CPI
رام مندر بھومی پوجا: جمہوریت کا سیاہ دن

By

Published : Aug 6, 2020, 4:52 AM IST

کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا نے وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے ایودھیا میں رام مندر تحریک کو جدوجہد آزادی کے مماثل قرار دینے پر سخت تنقید کی۔

کمیونسٹ پارٹی نے مودی کے اس بیان کو بھارت کی سیکولر تانے بانے کو بکھیرنے کا اقدام قرار دیا۔

وزیراعظم مودی نے ایودھیا میں بھومی پوجا کے دوران رام مندر جدوجہد کو بھارت کی آزادی کی تحریک سے جوڑتے ہوئے کہا کہ 5 اگست کا دن اتنا ہی اہم ہے جتنا 15 اگست کا ہے۔

رکن پارلیمنٹ بینوئے وسوم نے مودی کے بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ریمارک بھارت جیسے جمہوری و سیکولر ملک کے منتخب لیڈر کے نہیں ہوسکتے۔ مودی یہ بھول گئے کہ وہ سارے ملک کے وزیراعظم ہیں۔ وہ صرف آر ایس ایس اور بی جے پی کے نظریات رکھنے والوں کے وزیراعظم نہیں ہیں۔

انہوں نے 5 اگست جمہوریت کا سیاہ دن قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے سربراہ کا ایودھیا میں سنگ بنیاد رکھنا، حکمراں جماعت کی جانب سے دستوری اقدار کی پامالی کے مترادف ہے۔

بینوئے سوم نے کہا کہ وزیراعظم کا رام مندر کی تحریک کے کارکنوں کا مجاہدین آزادی کے مساوی قرار دینا تکلیف دہ امر ہے جبکہ وزیراعظم رام مندر تحریک کی وجہ سے فرقہ وارانہ فسادات میں جانیں گنوانے والے بے شمار افراد کو فراموش کرچکے ہیں۔

سی پی آئی کے جنرل سکریٹری ڈی راجہ نے کہا کہ ایودھیا میں منعقدہ تقریب سے ثابت ہوگیا ہے کہ ملک کو آر ایس ایس چلارہی ہے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم مودی اور وزیراعلیٰ یوگی کی موجودگی سے بادی النظر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ملک میں ایک ہی مذہب کو فوقیت حاصل ہے جس سے بھارت کا سیکولراز اور جمہوریت خطرہ میں نظر آتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details