اردو

urdu

ETV Bharat / state

PM Modi On Devlopment ہندوستان کے وقار میں اضافہ ہوا ہے: وزیراعظم مودی - لوک سبھا میں صدر کے خطاب

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت کے ذریعہ کئے گئے کاموں سے ملک کے وقار میں اضافہ ہوا بے اور نئے امکانات پیدا ہوئے ہیں۔ PM Modi On Devlopment

ملک اور بیرون ملک میں ہندوستان کے وقار میں اضافہ ہوا ہے:وزیراعظم مودی
ملک اور بیرون ملک میں ہندوستان کے وقار میں اضافہ ہوا ہے:وزیراعظم مودی

By

Published : Feb 8, 2023, 6:53 PM IST

نئی دہلی:لوک سبھا میں صدر کے خطاب پر بحث کا جواب دیتے ہوئے مودی نے بدھ کو کہا کہ ہندوستان میں کئے گئے کاموں کی وجہ سے ہم وطنوں کا سینہ چوڑا ہوا ہے اور سب کا سر فخر سے بلند ہوا ہے۔ ان کی حکومت نے ملک اور دنیا کی ساکھ میں اضافہ کیا ہے، فیصلہ کن اقدامات کیے ہیں، عوامی مفاد میں فیصلے کیے ہیں اور تمام اصلاحاتی کام عوامی جذبات کے مطابق کیے ہیں، اس لیے حکومت پر سب کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ملک بحران کے درمیان بھی فخر سے بھرا ہوا ہے، ملک کے 140 کروڑ عوام کے سامنے جو چیلنجز تھے، وہ چیلنجز موجود نہیں رہا، ہندوستان کے لیے نئے امکانات ابھرے ہیں۔ پوری دنیا کی سپلائی چین ٹوٹ گئی لیکن ہم آگے بڑھتے رہے اور اس سے پوری دنیا میں ہمارے ملک کی ساکھ بڑھی۔ وزیراعظم نے کہا کہ کورونا کے وقت دنیا بحران کا شکار تھی لیکن ہندوستان نے اپنی طاقت کے بل بوتے پر اپنے لوگوں کو کورونا سے چھٹکارا دلایا اور 150 سے زائد ممالک میں کورونا ویکسین پہنچا کر انسانیت کی خدمت کی۔ ان تمام حالات کو دیکھ کر دنیا امید بھری نظروں سے ہندوستان کی طرف دیکھتی ہے۔ آج ہندوستان جی-20 ممالک کی صدارت کر رہا ہے جس کی وجہ سے اہل وطن فخر محسوس کر رہے ہیں۔ ہندوستان دنیا کے معاملے میں مثبت موقف اختیار کرتا ہے اور اسی کا نتیجہ ہے کہ آج ملک اور بیرون ملک ہندوستان سے دنیا کی امیدیں بڑھ گئی ہیں۔

مودی نے کہا کہ گزشتہ نو سالوں کے دوران ملک میں نئے امکانات پیدا ہوئے ہیں۔ ٹیکنالوجی کے شعبہ میں اور ایک مینوفیکچرنگ مرکز کے طور پر ابھرا ہے۔ ہندوستان نوجوانوں کی طاقت کی پہچان بن گیا ہے۔ ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ کے میدان میں دنیا کا دوسرا بڑا ملک بن گیا، گھریلو ایئر لائن کے میدان میں دنیا کا تیسرا، توانائی کے استعمال کے معاملے میں دنیا کا تیسرا، سولر ونڈ انرجی کے میدان میں چوتھا مقام حاصل کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:MP Manoj Jha on Kashmir لاکھ کوشش کریں، کشمیر کا دل کبھی نہیں جیت سکتے: منوج جھا

کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کا پرچم لہرارہا ہے اور چار کروڑ سے زیادہ بچوں نے اعلیٰ تعلیم میں داخلہ لیا ہے۔ یہ ملک کی وہ کامیابیاں ہیں جو نو سال میں حاصل کی گئی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details