اردو

urdu

ETV Bharat / state

PM to Dedicate 3 AYUSH Institutions: مودی آیوش کے تین اداروں کو قوم کے نام وقف کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کو گوا کی راجدھانی پنجی میں نویں عالمی آیوروید کانگریس (ڈبلیو اے سی) میں آیوش کے تین قومی اداروں کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ Modi to Dedicate 3 AYUSH Institutions for Nation in Goa

ا
ا

By

Published : Dec 6, 2022, 8:02 PM IST

نئی دہلی:منگل کو قومی دارالحکومت دہلی میں آیوش کے وزیر سربانند سونووال نے کہا کہ ’’وزیر اعظم گوا کی راجدھانی پنجی میں آیوش کے تین قومی ادارے، گوا میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید (اے آئی آئی اے)، غازی آباد میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن (این آئی یو ایم) اور دہلی میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہومیوپیتھی (این آئی ایچ) کو 11 دسمبر کو قوم کے نام وقف کریں گے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’یہ ادارے تحقیق کے ساتھ بین الاقوامی تعاون کو مزید مضبوط کریں گے اور ایک بڑی آبادی کو سستی اور معیاری آیوش خدمات فراہم کریں گے۔‘‘ اس موقع پر وزیر مملکت برائے آیوش ڈاکٹر منجپرا مہندر بھائی، آیوش کی وزارت کے سکریٹری پدم شری ویدیا راجیش کوٹیچا اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔PM Modi Goa Visit

آیوش کے وزیر نے کہا کہ ’’آیوش کے ان تین قومی اداروں کے قیام سے آیوروید، ہومیوپیتھی اور یونانی میں یو جی ۔پی جی اور ڈاکٹریٹ کے خواہشمند طلباء کے لیے 400 اضافی نشستیں پیدا ہوں گی۔ سونووال نے بتایا کہ 9ویں عالمی آیوروید کانگریس (ڈبلیو اے سی) عالمی سطح پر 8-11 دسمبر تک گوا کی راجدھانی پنجی میں منعقد ہوگی۔ اس میں آیوش سسٹم میں موجود سائنسی، افادیت اور ممکنہ صلاحیت کو دنیا کے سامنے رکھا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details