اردو

urdu

By

Published : Jan 17, 2021, 10:56 PM IST

ETV Bharat / state

استاد غلام مصطفی خان کے انتقال پر وزیراعظم مودی کا اظہارافسوس

معروف موسیقار استاد غلام مصطفیٰ خان کا آج 90 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ انہوں نے بالی ووڈ کے بیشتر معروف گلوکاروں کی سرپرستی کی تھی۔

PM Modi condoles demise of Ustad Ghulam Mustafa Khan
استاد غلام مصطفی خان کے انتقال پر وزیراعظم مودی کا اظہار غم

استاد غلام مصطفیٰ خان کے انتقال پر وزیراعظم نریندر مودی نے دکھ کا اظہار کیا اور ان کے اہل خانہ و مداحوں سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے ایک ٹوئٹ میں استاد غلام مصطفیٰ خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ تخلیقی صلاحیتوں کے حامل تھے، جنہیں نسل در نسل لوگ یاد رکھیں گے اور ان کا انتقال ملک کی ثقافت کا عظیم نقصان ہے‘۔

وزیراعظم نے ٹوئٹ میں استاد غلام مصطفیٰ خان سے ملاقات کی یاد تازہ کرتے ہوئے انہیں موسیقی کی عظیم شخصیت بھی قرار دیا‘۔

استاد غلام مصطفیٰ خان 3 مارچ 1931 میں اترپردیش کے ضلع بدایوں میں پیدا ہوئے تھے۔ سنہ 2006 میں انہیں حکومت ہند نے پدم بھوشن اور 2018 میں پدم وبھوشن ایوارڈ سے سرفراز کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details