نئی دہلی: کانگریس نے اتوار کے روز وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کو احمد آباد میں کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں شرکت کے لئے وقت مل گیا ہے، لیکن ابھی تک تشدد سے متاثرہ منی پورکا دورہ کرنے کے لئے وقت نہیں مل سکا۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کہا کہ وزیر اعظم کی ترجیحات واضح ہیں "وزیر اعظم کو احمد آباد کے اسٹیڈیم میں آنے کا وقت مل گیا جس اسٹیڈیم کا نام انہوں نے اپنے نام سے رکھ لیا ہے۔ کل سے وہ راجستھان اور تلنگانہ میں کانگریس کو گالی دینے اور بدنام کرنے کے کام پر واپس آ جائیں گے۔ لیکن پھر بھی وزیراعظم مودی نے منی پور کا دورہ کرنا مناسب نہیں سمجھا جو اب بھی تناؤ کشیدہ حالات سے متاثر ہے۔ مودی کی ترجیحات واضح ہیں"۔