اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈینگو سے پاک دہلی بنانے کا منصوبہ - نائب وزیراعلیٰ منیش سسوڈیا

دہلی حکومت نے 2 ہفتے پہلے ڈینگو کی روک تھام کے لیے 10 ہفتے 10 بجے 10 منٹ مہم کا آغاز کیا ہے۔ اس مہم کے تحت آج ریاستی وزیراعلیٰ اروند کیجریوال سمیت ان کے تمام وزراء نے عوام سے ملاقات کی۔

ڈینگو سے پاک دہلی بنانے کا منصوبہ

By

Published : Sep 15, 2019, 5:47 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 5:44 PM IST

اسی سلسلے میں ای ٹی وی بھارت سے نائب وزیراعلیٰ منیش سسوڈیا نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 'اس مہم کے زریعے ہر کسی کو ہفتےکی صبح 10 بجے اپنے گھروں میں جانچ کرنا ہے کہ ان کے گھروں میں ڈینگو کا کوئی مچھر تو نہیں پل رہا ہے۔'

ڈینگو سے پاک دہلی بنانے کا منصوبہ۔ویڈیو

اروند کیجریوال آج صبح نئی دہلی میں اپنے اسمبلی حلقے کا دورہ کرتے ہوئے ترینگر گئے اور اس کے بعد براری میں لوگوں کے گھروں میں جا کر یہ معلوم کرنے کی کوشش کی کہ انہوں نے اپنے مکان کی جانچ کی ہے یا نہیں۔

وہیں نائب وزیراعلیٰ منیش سسوڈیا بھی اپنے اسمبلی حلقے کے مختلف مقامات پر گئے اور پانڈونگر میں لوگوں کے گھروں میں جانچ کرتے ہوئے ان سے اس مہم میں شامل ہونے کی اپیل کی اور اس کے بعد وہاں سے میور وہار کے لیے روانہ ہوگئے۔

دہلی حکومت نے اس مہم کے موقع پر آر ڈبلیو کی دو باڈیز کے ساتھ ایم او یو پر بھی دستخط کیا جبکہ دوسری جانب حزب اختلاف بی جے پی، حکومت کے ارادے پر سوال اٹھا رہی ہے۔ اس بارے میں سوالات پوچھے جانے پر منیش سسوڈیا نے کہا کہ 'ہم حکومت میں ہیں اور بی جے پی اپوزیشن میں، اس کا کام سوالات اٹھانا ہے۔ ہمارا کام کرنا ہے اور ہم کام کر رہے ہیں۔'

Last Updated : Sep 30, 2019, 5:44 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details