اردو

urdu

ETV Bharat / state

'وادی گلوان میں چینی فوجی بھی مارے گئے تھے'

چینی میڈیا گلوبل ٹائمز نے ایک ٹویٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ 'گلوان میں ہوئے بھارت چین جھڑپ کے دوران چینی فوجی بھی ہلاک ہوئے تھے۔ تاہم اخبار نے کوئی ڈیٹا جاری نہیں کیا ہے۔

چین نے قبول کیا گلوان میں ان کے فوجی مارے گئے تھے
چین نے قبول کیا گلوان میں ان کے فوجی مارے گئے تھے

By

Published : Sep 18, 2020, 12:48 PM IST

گلوبل ٹائمز نے آخر کار اعتراف کیا کہ گلوان تصادم میں چینی فوجی بھی مارے گئے تھے۔ یہ اس کا پہلا اعتراف ہے۔ اب تک چین نے اسے قبول نہیں کیا تھا۔ مغربی میڈیا کے مطابق اس جھڑپ میں 40 سے زیادہ چینی فوجی مارے گئے تھے۔ جبکہ بھارت کے 20 فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

چینی میڈیا گلوبل ٹائمز نے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ 'گلوان میں ہوئے بھارت چین جھڑپ کے دوران چینی فوجی بھی ہلاک ہوئے تھے۔ تاہم اخبار نے کوئی ڈیٹا جاری نہیں کیا ہے۔ اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارا کوئی بھی فوجی گرفتار نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ گلوبل ٹائمز چین کا سرکاری میڈیا نہیں ہے۔ یہ کمیونسٹ پارٹی کی پبلکیشن ہے۔ اس میں حکومت کی اجازت کے بغیر کوئی حقائق شائع نہیں کیے جاتے ہیں۔

اس اعتراف سے یہ بات واضح ہے کہ بھارتی فوجیوں نے چینی فوجیوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔ گزشتہ 15 جون کو جب چینی فوجیوں نے دراندازی کی کوشش کی تو بھارتی فوجیوں نے ان کا معقول جواب دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ایل اے سی پر کشیدگی: بھارتی فوج کی یونٹوں میں اضافہ

وہیں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ 'دنیا کی کوئی طاقت بھارتی فوجیوں کو لداخ خطے میں ہماری سرحد پر گشت کرنے سے نہیں روک سکتی۔

راج ناتھ سنگھ نے مشرقی لداخ کی صورتحال پر راجیہ سبھا میں دیے گئے بیان میں کہا، چین کی سرگرمیوں سے یہ بات پوری طرح واضح ہے کہ اس کے 'قول و فعل' میں فرق ہے۔ کیونکہ جب بات چیت جاری تھی تب اس نے صورتحال کو بدلنے کی کوشش کی جسے ہمارے فوجی دستوں نے ناکام بنا دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details