نئی دہلی: گزشتہ دنوں جنتر منتر پر ایک خاص کمیونٹی کے خلاف نعرے بازی کرنے کے معاملے میں فرار کلیدی ملزم پنکی چودھری نے آج کناٹ پلیس تھانہ میں سرینڈر کردیا ہے۔ پنکی چودھری نے اس معاملے میں ضمانت کے لیے عدالت میں ایک عرضی داخل کی تھی، جسے عدالت نے خارج کردیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق 8 اگست کو سپریم کورٹ کے ایڈوکیٹ اشونی اپادھیائے نے اپنے حامیوں کے ساتھ جنتر منتر پر مظاہرہ کیا تھا۔ مظاہرے کے دوران کچھ لوگوں نے ایک خاص کمیونٹی کے خلاف قابل اعتراض نعرے لگائے تھے۔ جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔