سپریم کورٹ میں ایک مفاد عامہ کی عرضی دائر کی گئی ہے، جس میں مرکزی حکومت اور الیکشن کمیشن کو انتخابی منشور کو ریگولیٹ کرنے کے لیے اقدامات کرنے اور اس میں کیے گئے وعدوں کے لیے سیاسی جماعتوں کو جوابدہ بنانے کی ہدایت دینے کی مانگ کی گئی ہے۔ PIL in SC Seeks Steps to Regulate Poll Manifesto
ایڈوکیٹ اشونی کمار اپادھیائے کی طرف سے دائر کردہ درخواست میں اپیل کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کو ہدایت دی جائے کہ اگر سیاسی جماعتوں نے اپنے انتخابی منشور میں کیے گئے وعدوں کو پورا نہیں کیا تو ان کے انتخابی نشانات ضبط کر لیے جائیں اور پارٹی کی پہچان ختم کر دی جائے۔ lawyer Ashwini Kumar Upadhyay petition on Poll Manifesto
ایڈوکیٹ اشونی کمار دوبے کے ذریعے دائر کردہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ مرکزی حکومت اور الیکشن کمیشن آف انڈیا نے سیاسی جماعتوں کے منشور کو منظم کرنے کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا۔