اس تعزیتی محفل کا انعقاد جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ایم سی آر سی کے طالب علموں کی جانب سے کی گئی تھی۔ جس میں دہلی سے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کرکے اسے کامیاب بنایا۔
اس موقع پر دانش صدیقی Danish Siddiqui کے دوست شمس رضا نے بھی شرکت کی۔ جس میں انہوں نے دانش کے ساتھ اپنی دوستی کے بارے میں ای ٹی وی بھارت کے ساتھ شیئر کی۔
واضح رہے کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سابق طالب علم دانش صدیقی قندھار میں ہلاک ہو گئے تھے۔ جس کے بعد ان کی انتقال پر مسلسل تعزیتی بیان سامنے آ رہے ہیں۔
جامعہ کے طلبہ نے دانش صدیقی کو خراج عقیدت پیش کی دوپہر میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے بھی دانش صدیقی کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کے غم میں خود کو بھی شریک کیا تھا۔
مزید پڑھیں:Danish Siddiqui: جامعہ کی وائس چانسلر نے دانش صدیقی کے اہل خانہ سے ملاقات کی
اس خبر سے جامعہ میں غم کا ماحول ہے۔ دانش نے 2005 -2007 سے تعلیم حاصل کی تھی اور ماس کمیونیکیشن میں ماسٹرز کے ساتھ گریجویشن کیا تھا۔
دانش کو جامعہ کے ایم سی آر سی نے 2018 میں ایلومینائی ایوارڈ (alumnus award) سے بھی نوازا تھا۔
جامعہ کے طلبہ نے دانش صدیقی کو خراج عقیدت پیش کی فوٹو جرنلسٹ کی حیثیت سے، دانش نے ایشیاء ، مشرق وسطی اور یورپ میں کئی اہم کہانیوں کا احاطہ کیا ہے۔ ان کے کچھ کاموں میں افغانستان اور عراق کی جنگوں، روہنگیا پناہ گزینوں کے بحران، ہانگ کانگ کے مظاہرے، نیپال کے زلزلے، شمالی کوریا میں بڑے پیمانے پر کھیلوں اور سوئٹزرلینڈ میں سیاسی پناہ کے متلاشیوں کے حالات زندگی شامل ہیں۔
انہوں نے انگلینڈ میں مسلمان مذہب تبدیل کرنے پر ایک فوٹو سیریز بھی تیار کی ہے۔ ان کا کام بہت سارے رسالوں، اخبارات، سلائیڈ شوز اور گیلریوں میں بڑے پیمانے پر شائع ہوا ہے۔
مزید پڑھیں:Danish Siddiqui Death: فوٹو صحافی دانش صدیقی کی موت کے حالات کی جانکاری نہیں: طالبان
اس میں نیشنل جیوگرافک میگزین، نیویارک ٹائمز، دی گارڈین، واشنگٹن پوسٹ، وال اسٹریٹ جرنل، ٹائم میگزین، فوربز، نیوز ویک، این پی آر، بی بی سی، سی این این الجزیرہ، ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ، دی اسٹریٹ ٹائمز، بینکاک پوسٹ، سڈنی مارننگ ہیرالڈ، دی ایل اے ٹائمز، بوسٹن گلوب، دی گلوب اور میل، لی فگارو، لی مونڈے، ڈیر اسپیگل، اسٹرن، برلنر زیتونگ، دی انڈیپنڈنٹ، دی ٹیلی گراف، گلف نیوز، لبریشن اور دیگر مختلف اشاعتیں شامل ہیں۔