گزشتہ دس روز سے پیٹرل اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم ہیں۔ ڈیزل کی قیمت میں آخری بار 2 اکتوبر کو کمی کی گئی تھی، جبکہ پٹرول کی قیمت مسلسل 20 ویں دن مستحکم رہی۔ آئی او سی ایل کے مطابق دہلی میں پیر کو پٹرول 81.06 روپے جبکہ ڈیزل 70.46 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مسلسل دسویں روز مستحکم - ڈیزل کی قیمت
پیر کو مسلسل دسویں روز بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مسلسل دسویں روز مستحکم
جبکہ ممبئی میں پٹرول 87.74 اور ڈیزل 76.86 روپے، کولکاتا میں پٹرول 82.59 اور ڈیزل73.99 روپے اور چنئی میں پٹرول84.14 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 75.99 روپے فی لیٹر ہے۔
آئی او سی ایل سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پیر کو ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت مندرجہ ذیل ہے۔
سٹی | ڈیزل | پٹرول |
دہلی | 70.46 | 81.06 |
ممبئی | 76.86 | 87.74 |
کولکتہ | 73.99 | 82.59 |
چنئی | 75.95 | 84.14 |