نئی دہلی: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج ایک مرتبہ پھر سے بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں آج پٹرول 26 پیسے مہنگا ہوگیا جس کے بعد اس کی قیمت 91.53 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی اور ڈیزل میں 33 پیسے کا اضافہ ہوکر پہلی مرتبہ 82 روپے سے تجاوز کرگیا، آج ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت 82.06 روپے ہے۔
گزشتہ 4 مئی سے دہلی میں پیٹرول 1.13 روپے اور ڈیزل میں 1.33 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔ ممبئی اور کولکتہ میں پٹرول کی قیمت میں 25۔25 پیسے اور چنئی میں 23 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
ممبئی میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 97.86 روپے جبکہ چنئی میں 93.38 روپے اور کولکاتہ میں 91.66 روپے ہوگئی ہے۔
ممبئی میں ڈیزل کی قیمت میں 33 پیسے اضافے کے ساتھ 89.17 روپے اور چنئی میں 31 پیسے بڑھ کر 86.96 روپے اور کولکتہ میں 33 پیسے بڑھ کر 84.90 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر ہر دن صبح چھ بجے سے نئی قیمتیں نافذ ہوتی ہیں۔