گھریلو مارکٹ کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں آج پیٹرول 30 پیسے مہنگا ہوگیا اور اس کی قیمت 86.95 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔
ممبئی میں پیٹرول 29 پیسے بڑھ کر 93.49 روپے ہوگیا جبکہ کولکاتہ میں 29 پیسے کے اضافے کے ساتھ 88.30 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے۔
چنئی میں اس کی قیمت میں 26 پیسے کا اضافہ ہوا ہے اور ایک لیٹر پیٹرول 89.39 روپے میں فروخت ہوا۔ ممبئی میں پہلی بار پیٹرول 93 روپے اور چنئی میں 89 روپے فی لیٹر سے اوپر پہنچ گیاہے۔
دہلی میں ڈیزل کی قیمت 30 پیسے بڑھ کر 77.13 روپے فی لیٹر ہوگئی جس کی 30 جولائی 2020 کے بعد ریکارڈ سطح ہے۔