اردو

urdu

ETV Bharat / state

عوام کو شاہراہ پر پابندی کی خلاف ورزی کرنی چاہیے:محبوبہ

پی ڈی پی صدر اور ریاست کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ جموں وکشمیر کی عوام کو شاہراہ پر پابندی کی خلاف ورزی کرنی چاہیے تاکہ سرکار اس فیصلے کو واپس لے۔

By

Published : Apr 10, 2019, 1:38 PM IST

عوام کو شاہراہ پر پابندی کی خلاف ورزی کرنی چاہیے:محبوبہ


نوگام سرینگر میں میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ کشمیر اور بھارت کے رشتے کو فلسطین کے طرز پر نہیں دیکھنا چاہتے کیونکہ پھر کشمیر میں بھی فلسطین جیسی صورتحال پیدا ہو جائے گی۔

عوام کو شاہراہ پر پابندی کی خلاف ورزی کرنی چاہیے:محبوبہ

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا نریندر مودی کو دوبارہ حکومت میں آنے کے امکانات کے بیان پر محبوبہ مفتی نے کہا کہ اگر مودی کی پہلی حکومت نے کشمیر پر مذاکرات کرنے کا سنہری موقع کھو دیا ہے، تاہم وہ ان کا کہنا تھا کہ اگر مودی کی سرکار پھر سے منتخب ہوتی ہے تو وہ امید کریں گی کہ مسئلہ کشمیر پر مودی پاکستان کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details