اردو

urdu

'رمضان میں افراد خاندان کے ساتھ گزر رہے اوقات یادگار بنیں گے'

آج پورے بھارت میں مسلمانوں نے رمضان کا پہلا روزہ رکھا ہے۔ رمضان کے دوران مسلمانوں نے تراویح اور فرض نمازوں کو اپنے گھر ہی میں ادا کیا ہے۔ یوں لاک ڈاؤن پر بھی مکمل عمل آوری کی گئی۔

By

Published : Apr 25, 2020, 2:26 PM IST

Published : Apr 25, 2020, 2:26 PM IST

Updated : Apr 25, 2020, 6:19 PM IST

People offer prayers at home during Ramzan
People offer prayers at home during Ramzan

رمضان 1441 ہجری بمطابق 2020 عیسوی پورے دنیا کے مسلمانوں کے لیے پچھلے تمام رمضان سے بہت ہی مختلف ہے۔ کیونکہ کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی عالمی وبا سے بیشتر ممالک نے اپنا یہاں مکمل طور پر لاک ڈوان نافذ کیا ہے۔

بھارت کے تمام شہروں میں کورونا وائرس کے روک تھام اور خاتمہ کے لیے لاگو کیے گئے لاک ڈوان کے دوران رمضان کی آمد کے ساتھ ہی مسلمان اپنے اپنے گھروں میں انفرادی طور پر عبادات میں مصروف ہوگئے ہیں۔

ملک کے قومی دارالحکومت دہلی میں مختلف مسلم مقامات کی سڑکیں خالی خالی نظر آئی۔ دہلی کے مسلمانوں نے حکومتی احکامات کی پابندی کرتے ہوئے پہلے روزہ کی تراویح اور مختلف فرض نمازیں اپنے اپنے گھروں میں ہی ادا کی ہیں۔

دہلی میں واقع مختلف ملی، فلاحی، رفاحی اور دعوتی تنظیموں کے ذمہ داروں نےمسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں کے اندر نماز پڑھیں اور کسی بھی طرح کے اجتماعی کاموں سے گریز کریں۔

اوکھلا کے رہائشی محمد سلیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے 'اگر ہم باہر قدم اٹھاتے ہیں تو اس سے کورونا وائرس پھیل سکتے ہیں۔ لہذا میں نے اپنے گھر والوں کے ساتھ گھر میں ہی نمازیں ادا کی ہے'۔

اگرچہ رواں برس رمضان کی ظاہری چمک دھمک نظر نہیں آ رہی ہے، لیکن اپنے افراد خانہ کے ساتھ منائی جانے والی تقریبات زیادہ تر لوگوں کے لئے باعث اطمینان اور یادگار بن جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ انتہائی متعدی وائرس کووڈ۔19 کی منتقلی کو روکنے کے لئے ملک بھر میں مساجد سمیت تمام مذہبی مقامات کو تین مئی تک لاک ڈاؤن کے لیے بند رکھا گیا ہے۔

Last Updated : Apr 25, 2020, 6:19 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details