اردو

urdu

People of Shaheen Bagh on Bulldozer: بلڈوزر پر شاہن باغ کے لوگوں کا ردعمل

جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے مبینہ تجاوزات کے خلاف انہدامی کارروائی کے لیے پہنچے بلڈوزر کو لوگوں کے احتجاج کے بعد بغیر کسی کاروائی کے واپس لوٹنا پڑا۔ جانیے ایم سی ڈی کی اس کاروائی پر سیاسی و سماجی لوگوں نے کیا کہا People of Shaheen Bagh react to bulldozer۔

By

Published : May 9, 2022, 11:10 PM IST

Published : May 9, 2022, 11:10 PM IST

Imran Pratapgarhi
http://10.10.50.90//IANS_ENGLISH/09-May-2022/f221695ac4663734b1dd913567319501_0905a_1652103919_572.jpg

نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی کے مسلم اکثریتی علاقہ شاہین باغ میں جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے مبینہ تجاوزات کے خلاف انہدامی کارروائی کرنے بلڈوزر پہنچا جس پر سیاسی، سماجی اور ملی شخصیات نے شدید احتجاج کیا۔ عوامی احتجاج کے بعد بلڈوزر کو بغیر کسی کاروائی کے واپس لوٹنا پڑا۔ اس موقع پر ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے لوگوں نے اس کارروائی کو غلط قرار دیا ہے Operation of South Delhi Municipal Corporation in Shaheen Bagh۔

ویڈیو دیکھیے۔

وہیں کانگریس کے سینئر لیڈر عمران پرتاپ گڑھی Imran Pratapgarhi نے کہا کہ بی جے پی کی چال ہے کہ شاہین باغ کو بدنام کیا جائے۔ یہاں پر کسی طرح کا کوئی غیر قانونی قبضہ نہیں ہے اور نہ ہی کوئی تجاوزات ہے۔ ایس ڈی ایم سی کا دستہ یہاں پر آیا اور دیکھا کہ یہاں کسی طرح کا کوئی قبضہ نہیں ہے اور واپس اسے لوٹنا پڑا۔


کانگریس کے سینئر رہنما اور دہلی کے میڈیا انچارج پرویز عالم نے کہا کہ بی جے پی غریبوں کے گھروں کو اجاڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر غیر قانونی تجاوزات کے خلاف میونسپل کارپوریشن کو کارروائی کرنی ہے تو سب سے پہلے دہلی بی جے پی صدر آدیش گپتا کے گھر کے باہر کرنا چاہیے، اس کے بعد اقبال سنگھ کے جنہوں نے غیر قانونی طور پر سرکاری زمین پر قبضہ کررکھا ہے۔

مزید پڑھیں:



وہیں شاہین باغ کے ایک مقامی باشندہ نے کہا کہ شاہین باغ امن پسند ہیں یہاں پر کسی طرح کا کوئی غیر قانونی قبضہ نہیں ہے بی جے پی اور ایم سی ڈی کے لوگ یہاں کے لوگوں کو پریشان کررہے ہیں یہاں امن ہے اس لیے اسے یہ الجھن ہے کہ یہا امن کیوں ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details