ہریانہ اور راجستھان کو جوڑنے والا اسٹیٹ ہائی وے تقریباً ایک دہائی سے خستہ حال ہے۔ جس سے ہریانہ - راجستھان کی سرحد پر آباد میوات کی عوام اب تنگ آچکی ہے۔
اسٹیٹ ہائی وے 22 جو ہریانہ اور راجستھان کو جوڑتی ہے، میوات کے لوگوں کے لیے آمد ورفت کا سب سے اہم ذریعہ ہے۔ لیکن حکومتوں کی بے توجہی کا برسوں سے شکار ہے۔
گرد و غبار، کیچڑ اور بڑے بڑے گڈھے جیسے یہاں کے لوگوں کا مقدر بن گئے ہیں۔اب تو انہوں نے اپنے رہنماؤں سے اس کا سوال کرنا بھی چھوڑ دیا ہے۔
تین سال پہلے حکومت ہریانہ نے تو اپنے حصہ کا کام کر دیا، لیکن راجستھان حکومت نے اپنے حصہ کو بالکل فراموش کر دیا۔
ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے اس سے پہلے بی جے پی بر سر اقتدارتھی۔ رکن اسمبلی زاہدہ خان بھی کانگریس پارٹی کی سینیئر رہنما ہیں لیکن لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے علاقے کو دلدل میں چھوڑ دیا ہے۔