اردو

urdu

ETV Bharat / state

پرویش ورما پر 24 گھنٹے کے لیے پابندی عائد - بی جے پی کے رکن پارلیمان پرویش صاحب سنگھ ورما کی خبر

انتخابی کمیشن نے مغربی دہلی حلقہ سے بی جے پی کے رکن پارلیمان پرویش صاحب سنگھ ورما پر انتخابی ضابطہ اخلاق (ایم سی سی)کی خلاف ورزی کے معاملے میں 24 گھنٹے کے لیے انتخابی مہم پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ یہ دوسرا موقع ہے جب ورما پر انتخابی مہم پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

بی جے پی کے رکن پارلیمان پرویش صاحب سنگھ ورما
بی جے پی کے رکن پارلیمان پرویش صاحب سنگھ ورما

By

Published : Feb 5, 2020, 11:40 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 8:28 AM IST


انتخابی کمیشن نے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو ’دہشت گرد‘ قرار دینے والے بیان کے معاملے میں یہ پابندی عائد کی گئی ہے۔ اس سے پہلے ورما پر شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف شاہین باغ میں جاری مظاہرے پر متنازعہ بیان دینے پر انتخابی مہم چلانے پر 96 گھنٹے کی پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

اس کےعلاوہ رکن پارلیمان کو اسٹار کمپینروں کی فہرست سے بھی ہٹانے کا انتخابی کمیشن نے حکم دیا تھا۔

ورما نے شاہین باغ پر دیے گئے بیان پر کہا تھا کہ ’کشمیر میں جو کشمیری پنڈتوں کے ساتھ ہوا وہ دہلی میں بھی ہو سکتا ہے۔ شاہین باغ میں لاکھوں لوگ اکٹھے ہوتے ہیں وہ آپ کے گھروں میں داخل ہو سکتے ہیں اور آپ کی بہن اور بیٹیوں کی آبرو ریزی کر سکتے ہیں اور ان کا قتل کر سکتے ہیں۔ اب فیصلہ لوگوں کو کرنا ہے۔‘

بتا دیں کہ دہلی اسمبلی کے لیے ووٹنگ 8 فروری کو ہوگی اور انتخابی مہم شام پانچ بجے ختم ہو جائے گی۔ اس طرح ورما پابندی عائد کیے جانے کے بعد انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 8:28 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details