فوج کے مطابق آج سینا بھون میں تعینات ایک جوان کے کورونا وائرس سے متاثر پائے جانے کے بعد بھون کی ایک منزل کو سیل کردیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ متاثر جوان سے ملنے والے جوانوں اور افسران کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔ ان کا پتہ لگانے کے بعد قرنطینہ کا عمل شروع کیا جائے گا۔ اس سے ایک دن پہلے ہی ریل بھون میں ایک ملازم میں کورونا انفیکشن پائے جانے کے بعد ریل بھون کو سیل کیا گیا تھا۔